Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری

کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری سے متعلق ایئر لائنز کی شکایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ہدایات جاری کردیں۔

رپورٹ کے مطابق سی اے اے کو لاہور فلائٹ ریجن کے 100 ناٹیکل میل کے درمیان طیاروں کے جی پی ایس سگنل کا مسئلہ رپورٹ ہوا تھا، کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے کچھ حصوں میں بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شکایات موصول ہونے پر تمام ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردیں، جس میں کہا گیا ہے کہ جی پی ایس سگنل میں دشواری پر تمام پائلٹ فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو رپورٹ کریں۔

سی اے اے نے تمام ایئر لائنز کو بھی ہدایت کی ہے کہ جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق ایئر ٹریفک کنٹرول کو تفصیلات کے ساتھ فوری آگاہی دی جائے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کے جی پی ایس سگنل کا مسئلہ رپورٹ ہوا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/W3qEuts

Post a Comment

0 Comments