غیرقانونی مقیم افغان باشندے کراچی کی گیس بھی چوری کرنے لگے، سہراب گوٹھ پر چوری کی گیس سے بھاری جنریٹرز چلانے کا انکشاف ہوا ہے، بجلی رہائشی اور تجارتی مقاصد کیلئے فروخت کی جارہی ہے۔
کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندے سوئی گیس کمپنی کو بھاری نقصان پہنچانے لگے، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر چوری کی گیس سے بھاری جنریٹرز چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے سوئی گیس کمپنی کے انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کو خط لکھ دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ باوثوق ذرائع سے الآصف اسکوائر پر گیس چوری ہونے کا پتہ چلا ہے، افغان مافیا ایس ایس جی سی گیس سے 20 کے قریب ہیوی جنریٹرز چلاتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جنریٹرز کے ذریعے بجلی بنا کر غیر قانونی طور پر فروخت کی جاتی ہے، جنریٹرز سے حاصل بجلی کے رہائشی اور تجارتی کنکشن فروخت کئے جاتے ہیں۔
پولیس کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ غیرقانونی گیس کنکشن افغان نژاد مافیا اور تارکین وطن استعمال کر رہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/bAXO1M9
0 Comments