Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ایک تجربے سے پاکستان کو اقتصادی طور پر بہت بڑا نقصان ہوا اسحاق ڈار

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا،کچھ لوگ مایوسی پھیلارہے تھے،کہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کرے گا،گزشتہ حکومت میں پاکستان کوبےپناہ معاشی نقصان ہوا،ایک تجربےسےپاکستان کواقتصادی طورپربہت بڑانقصان ہوا۔

لاہورمیں وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ قوم کی کامیابی ہے،معاہدےسےپاکستان کو3ارب ڈالرزملیں گے،گزشتہ10روز میں ہم نےآئی ایم ایف کوقائل کیا،ہم چاہتےتھےآئی ایم ایف پروگرام9ماہ سےزیادہ نہ ہو،پاکستان کا9واں ریویو30ستمبر2022والا تھا،پہلے3ماہ تاخیر ہوئی وہ وزٹ نہیں کرسکے،9فروری کو ٹیکنیکل ریویومکمل ہوگیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریرمیں کافی پریشان تھا کہ مزید215بلین کاٹیکس لگادوں ، پریشان تھا کہ ٹیکس لگادوں اورپروگرام بھی نہیں ہواتوکیا ہوگا، وزیراعظم نےکہا پروگرام نہ ہوا تو ہم واپس لے لیں گے،ہمارایہ پروگرام 9 ماہ کیلئے ہےجس میں3 بلین ڈالر ملیں گے،12جولائی کو بورڈ میٹنگ طے ہوگئی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا6بلین ڈالر کاٹارگٹ پورا کریں،اگر9واں ریویوہوجاتا تو10واں اور11واں نہیں ہونا تھا،وزیراعظم نےآئی ایم ایف سے1یا2ماہ بڑھانے کا کہا تومنع کردیاگیا،ہم چاہتے تھے یہ پروگرام9ماہ سے زائد کا نہ ہو،گزشتہ 48 گھنٹے میں یہ پروگرام 9ماہ کا ہوگیا۔

اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے22 پروگرام مکمل نہیں کرسکا،2013 سے16 کا ایک پروگرام تھاجونوازشریف کی قیادت میں مکمل ہوا،کچھ لوگ مایوسی پھیلارہے تھے،کہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کرے گا،نوازشریف کےوقت اسٹاک مارکیٹ100بلین ڈالرسےتجاوزکرگئی تھی،آج اسٹاک مارکیٹ کی ویلیو22بلین ڈالرہے،گزشتہ حکومت میں پاکستان کوبےپناہ معاشی نقصان ہوا،ایک تجربےسےپاکستان کواقتصادی طورپربہت بڑانقصان ہوا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/fQu1ykh

Post a Comment

0 Comments