Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

آئی سی سی ٹیسٹ پلییرز رینکنگ جاری کر دی گئی

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد رینکنگ میں ردو بدل ، آئی سی سی ٹیسٹ پلییرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔

انگلینڈ کے جو روٹ عالمی نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، جو روٹ کی رینکنگ میں پانچ درجے ترقی ہوئی، انہوں نے آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی جگہ لی۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پرآگئے۔ مارنوس لابوشین تیسرے نمبر پر آگئے، ٹریوس ہیڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم کا پانچواں نمبر برقرار، آسٹریلیا کے آسٹیو اسمتھ چار درجے تنزلی کی بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ساتویں نمبر پرآگئے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک پانچ درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرزکی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پیٹ کمنز ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے اور کگیسو ربادا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ایک آگئے۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن اورآسٹریلیا کے نیتھن لیون کی رینکنگ میں ایک ایک درجے ترقی بلترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر آگئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BSAlre0

Post a Comment

0 Comments