ہم پاکستان کو معاشی استحکام دینےمیں کامیاب ہوچکے،معاشی لحاظ سے یہ سفربہت مشکل تھا ، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے قومی اسمبلی سےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا چیزوں کی گراوٹ رک چکی ہے، ہماراہدف ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے، بجٹ منظورکرلیا گیا ہے تمام اراکین کا مشکور ہوں۔
قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور ہوگیا
وزیرخزانہ نے کہا حج فلائٹ کے حوالے سے غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے، بجٹ کی وجہ سے ہم نے سعودی حکومت سے اسپیشل فلائٹ کی درخواست کی تھی، حج پر جانے والے اراکین نے اخراجات اپنے جیب سے ادا کئے ہیں۔
اسحاق ڈار نے بجٹ عمل کے دوران حصہ لینے والے قومی اسمبلی، سینیٹ کے افسران اور ملازمین کے لیے تین ماہ کا اعزازیہ کا اعلان کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/9YyUGr8
0 Comments