Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب تحفظ ناموس رسالت کیلئے کمیٹی تشکیل

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے حکومتی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کی حامی بھرلی، مطالبات پر ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ٹی ایل پی رہنماء کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تحریک لبیک کے رہنماء بھی شامل ہوں گے، جو تمام چیزوں کا جائزہ لے کر تحفظ ناموس رسالتﷺ کو ممکن بنائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ 3 دن سے مذاکرات کر رہے ہیں، حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں اور انہوں نے حکومت کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ناموس رسالتؐ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، اس کے تحفظ کیلئے مل کر لائحہ عمل تیار کیا ہے، سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اس قبیح عمل میں لوگ ملوث ہیں اور اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے بیٹھ کر کچھ طریقۂ کار طے کئے ہیں کہ کس طرح تحفظ ناموس رسالتؐ کو ممکن بنا سکتے ہیں اور ان اقدامات کو اٹھانے سے ایسے لوگوں کو روکا اور سزا دی جاسکتی ہے، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کو 86 سال کی سزا دینا نا انصافی ہے، ان کو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے، حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر خط لکھے گی۔

اس موقع پر ٹی ایل پی کے رہنماء نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی تاریخ پر امن ہے، امید کرتے ہیں کہ سابقہ تلخ تجربات پھر سے نہیں دہرائے جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/u6tVz42

Post a Comment

0 Comments