وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دور پر فرانس روانہ ہوگئے، جہاں وہ نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کرینگے۔
وزیراعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کی دعوت پر فرانس کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم پیرس میں منعقدہ نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ پیرس روانگی سے قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بچوں کیلئے ابتدائی تعلیم ان کی شخصیت اور کیریئر کی تعمیر کیلئے راستوں کو بہتر شکل دینے میں معاون ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سربراہی اجلاس رہنماؤں کیلئے ایک نئے عالمی فن تعمیر کی شکل پر بات چیت کرنے کا ایک موقع ثابت ہوگا جو پائیدار ترقی، ماحولیات، توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے کی مالی اعانت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر اعظم سمٹ سے جی 77 کے سرکردہ اسٹیک ہولڈر اور موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ترقی پذیر ممالک میں سے ایک کے سربراہ کے طور پر خطاب کریں گے۔
شہباز شریف بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس، گرین انفرااسٹرکچر، ایس ڈی جیز کے حصول اور قرض سے متعلق حل کیلئے پاکستان کا نقطۂ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔
وزیراعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/WkYy9Q2
0 Comments