ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 4 جولائی کو بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے تئیسویں اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، وزیراعظم کوبھارتی ہم منصب نےاجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
ترجمان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اہم عالمی وعلاقائی مسائل پرغورکریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور نئے رکن ایران کا بھی خیرمقدم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایس سی او روس، چین، پاکستان، بھارت اور دیگر ملکوں پر مشتمل ایک سیاسی اور سکیورٹی بلاک ہے۔ بھارت ستمبر سے ہی اس کثیر ملکی تنظیم کا چیئرمین ہے۔
اس سے قبل بھارت نے مئی میں ساحلی ریاست گوا میں ایس سی او وزرائے خارجہ کی میٹنگ منعقد کی تھی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گوا کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ جو کہ سن 2016 کے بعد سے کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا اعلیٰ ترین دورہ تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RNgwcpn
0 Comments