Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا قزاقستان کے صدرقاسم جومارت توکایف سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے قزاقستان کے صدر قاسم قاسم جومارت توکایف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور توانائی، زراعت، آئی ٹی،ٹیکسٹائل اور بجلی کے شعبو ں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔

ہفتہ کو آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ کے دوران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان قزاقستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سیاحت کے فروغ اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن جلد شروع ہو جائے گا۔

قزاقستان کے صدر نے پاکستان کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے توانائی ، زراعت ، آئی ٹی ، ٹیکسٹائل اور بجلی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔ وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر کو جلد از جلد پاکستان کےسرکاری دورے کی دعوت دی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZolfKpr

Post a Comment

0 Comments