Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

نادرا میں نئے چیئر مین کی تعیناتی کے بعد کام میں تیزی انے لگی

نادرا میں نئے چیئر مین کی تعیناتی کے بعد کام میں تیزی آنے لگی، ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے دوران دو لاکھ 33 ہزار سے زائد کارڈز کی پرنٹنگ کا کام مکمل کیا گیا۔

نادرا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ پرنٹنگ کا بیک لاگ ختم کرنے کے لئے گزشتہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی آپریشنل سرگرمیاں بلاتعطل جاری رکھیں۔گزشتہ ویک اینڈ پر 233,000 سے زائد کارڈز کی پرنٹنگ کا کام مکمل کیا گیا، جن میں 224,000 سے زائد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور سمارٹ شناختی کارڈ شامل ہیں۔

بیان کے مطابق 7,000 نائیکوپ اور پی او سی کی پرنٹنگ کام کام مکمل کرنے کے بعد یہ کارڈ دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارت خانوں کو بھجوا دئیے گئے، جہاں سے یہ متعلقہ اوورسیز پاکستانیوں کو پہنچا دئیے جائیں گے۔

چیئرمین نادرا اسد رحمان گیلانی کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ ویک اینڈ کے دوران آپریشنل سرگرمیاں جاری رہیں اور بیک لاگ سے نمٹنے کے لئے آئی ڈی کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل تیز کیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/aMFHltN

Post a Comment

0 Comments