استحام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عیدقرباں کو پاکستان کےلیے باعث رحمت وبرکت بنائے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں کوشرف قبولیت عطافرمائے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عید کے موقع پر ارد گرد موجود غرباء، مساکین کو خوشیوں میں شریک کریں، عید قرباں منانے کا فلسفہ بھائی چارے کا فروغ اور انا کے بتوں کو توڑ دینا ہے۔
یاد رہے کہ آج حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھرمیں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملکی ترقی، خوشحالی اورسلامتی کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوا،نمازعید کے اجتماعات تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں ، مساجد، عید گاہوں اورکھلے مقامات منعقد ہوئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RIuTXpk
0 Comments