Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عید الاضحی پر موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات نے بتادیا

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق بالائی پنجاب اسلام آباد، مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پرتیز ہوا،آندھی او ربارش کا امکان ہے تاہم اسلام آباد میں بھی دن کے اوقات میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی چندمقامات جبکہ لسبیلہ، آواران، کوہلو، ژوب سمیت مختلف مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دادو، شہید بینظیر آباد، سکھر میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کی بھی توقع ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9sQxXSo

Post a Comment

0 Comments