پاکستان نے سویڈن میں ایک بار پھر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سویڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتا ہے، آزادی اظہار اور احتجاج کے بہانے تشدد کیلئے اکسانے کو جائز نہیں قراردیا جاسکتا۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ واقعے پرپاکستان کے تحفظات سویڈن تک پہنچائے جا رہے ہیں، عالمی برادری اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف جذبات کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EGL5yfH
0 Comments