وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، ایک شخص کے دماغ آئین اور قانون کی گنجائش نہیں ہے، صرف تکبر، انا اور ضد بھری ہے۔
ٹویٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداکی یادگاروں پر حملہ بھی اس لئے کرایا تھا کیونکہ وہ مان نہیں رہے تھے، جو کمرے میں تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کرتا اور باہر میرجعفر کے نعرے لگاتاہے، جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے۔ اصل میں تلاش ”کاندھے“ اور ”بیساکھی“ کے سہارے کی ہے جو اب میسر نہیں۔ آر ٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ جیسی چوریاں، ڈاکے اور جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے لیکن یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں، لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aNxvXzc
0 Comments