صدر مملکت سے مشاورت کے بغیر الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کا حق دینے سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن ترمیمی بل 2023ء سپلیمنٹری ایجنڈے پر پیش کیا تھا، جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل کے تحت الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حق ملے گا۔
یاد رہے کہ کہ مذکورہ بل 16 جون کو سینیٹ سے بھی منظور کرلیا گیا تھا۔ بل کے متن کے تحت آئین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ ذمہ داری تصور کرتا ہے کہ وہ ایمانداری، منصفانہ انداز اور قانون کے مطابق انتخابات کرائے اور اس کا انعقاد کرے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات کے تحت انتظامی اور فعال خود مختاری حاصل ہے جو کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے کمیشن کو سہولت فراہم کرتی ہے۔
آج قومی اسمبلی میں جو بل پیش کیے گئے ان میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 232 (قابلیت اور نااہلی) میں ترمیم بھی شامل ہے۔ اس ترمیم کے بعد 5 سال سے زیادہ نااہلی کی سزا نہیں ہو گی اور متعلقہ شخص قومی یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہو گا۔ آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5سال ہو جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MY25rzf
0 Comments