سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ آڈیو لیک ہوگئی۔
امریکی چینل سی این این نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ آڈیو چلا دی۔ خفیہ آڈیو سنہ 2021 کی بتائی جا رہی ہے۔ آڈیو میں مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف کررہے ہیں۔
آڈیو میں ٹرمپ اپنے اسٹاف ممبرز، ایک رائٹر اور ایک پبلشر کے ساتھ خفیہ دستاویزات پراہم گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے بغیر اجازت خفیہ دستاویزات اپنی تحویل میں رکھی ہوئی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں کہ جنرل مارک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ٹرمپ اس بات کا بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس خفیہ دستاویزات ہیں۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حال ہی میں امریکہ کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مساوی قانون کی خلاف ورزی میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/VCj2iHz
0 Comments