لاہور میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ۔ شہر کے پوش و نشیبی علاقے زیر آب گئے ۔ٹریفک کا نظام دھرم بھرم ہو گيا ۔ صوئے آصل میں چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔اب تک سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر دو سو ساٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
لاہورمیں گزشتہ رات سے جاری طوفانی بارش کے باعث متعدد علاقے زیرآب آگئے،جوہرٹاون ،وفاقی کالونی ،ماڈل ٹاون ، لکشمی چوک ،قرطبہ چوک ،چوبرجی ،گلشن راوي سمیت شہر کی اہم شاہراوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔ شہريوں کو آمدورفت ميں شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہورمیں اب تک سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 260 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ لکشمی چوک پر 256 ،پانی والا تالاب ميں 254 ،قرطبہ چوک ميں 252 اور گلشن راوی 236 ملی میٹربارش ہو چکی ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کی ناقص کارکردگی سے شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے نے سیویج سسٹم بلاک کر دیا ۔جس سے واسا کی مون سون کی تیاریوں کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے ۔ بارش کے باعث صوئے آصل میں لکڑی کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے جنکو بحفاظت ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کرديا گيا۔
واسا کی جانب سے تمام وسائل کے استعمال کے باوجود شہر کی اہم شاہرائوں پر موجود کئی کئی فٹ پانی نا صرف ان کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ شہریوں کے لیے درد سر بھي بنا ہوا ہے ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1fk9dZS
0 Comments