ریٹائرمنٹ کے گیارہ سال بعد بھی کامران لاشاری پر نوازشات ،عرصہ درازسے والڈ سٹی اتھارٹی پر براجمان کامران لاشاری پر ایک اورمہربانی،نگران پنجاب حکومت نے کامران لاشاری کو محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹرجنرل کا چارج بھی سونپ دیا۔
ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی سنیر بیورکریٹ کامران لاشاری پر نوازشات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے عرصہ درازسےوالڈ سٹی اتھارٹی پربراجمان کامران لاشاری پر ایک اور مہربانی کردی گئی کامران لاشاری محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل بھی بن گئے۔
پنجاب حکومت نے کامران لاشاری کومحکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹرجنرل کا چارج بھی سونپ دیا، جبکہ کامران لاشاری 2012 میں اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں ، قانون کے مطابق ریٹائرڈ افسر تین سال تک ڈیپوٹیشن پر مزید کام کرسکتا ہے مگر کامران لاشاری قانون سے بالاتر ہو کر گذشتہ11 سال سے سرکاری وسائل پرخوب ہاتھ صاف کررہے ہیں۔
کامران لاشاری کی والڈ سٹی اتھارٹی میں تعیناتی کے خلاف مختلف عدالتوں میں کیسز زیر التوا ہیں، جبکہ عدالت میں دائر کیسز میں والڈ سٹی کے دائرہ اختیار کو بھی متعدد شہریوں نے چیلنج کر رکھا ہے،والڈ سٹی اتھارٹی کے مختلف منصوبوں کے خلاف بھی کیسز زیر التوا ہیں، سارے معاملہ پر موقف جاننے کے لیے کئی بار رابطے کے باوجود کامران لاشاری نے موقف نہ دیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے بھی معاملہ پر چپ سادھ لی اورکوئی موقف نہ دیا ،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈی جی آثارقدیمہ فریحہ تجمل کی جانب سے والڈ سٹی اتھارٹی کےبحالی کے کاموں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس وجہ سے انہیں تبدیل کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فریحہ تجمل نے پکچروال، شیش محل میں بھاری مشینری کی تنصیب سے پہنچنے والے نقصانات پر رپورٹ مرتب کی تھی، فریحہ تجمل نے اعلی حکام کو والڈ سٹی اتھارٹی کو محدود کرنے کی سفارش کی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7BpemX3
0 Comments