Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار نہ کر سکی

بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ کی تیاریاں مکمل نہ کر سکی دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ بجٹ انیس جون کو بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار نہ کرسکی،محکمہ خزانہ نے بجٹ دستاویزات کی تیاری کے حوالے سے مزید وقت مانگ لیا ہے۔جس کے باعث بجٹ اجلاس کا شیڈیول تبدیل کر دیا گیا۔

سیکرٹری اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج کے بجائےانیس جون کو شام چار بجے طلب کیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کہتے ہیں آئندہ مالی سال کے عوام دوست بجٹ میں تعلیم ، صحت سمیت دیگر محکموں میں اہم منصوبے شامل ہوں گے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 700 ارب روپے تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 529 ارب 32کروڑ روپے،جبکہ بجٹ کا خسارہ 150ارب سے زائد ہونےکا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ 200 ارب روپے ،5 ہزار سے زائد ملازمتیں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/fgY4rbo

Post a Comment

0 Comments