اسپین کے سائیکل سوار آئن ائزیگر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا۔ ریس میں ہسپانوی سائیکلسٹ آئن ائزیگر کی یہ پہلی فتح ہے۔
سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 110 واں ایڈیشن جاری ہے ، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے بارہویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں رونے سے بیلی ویلے ان بوجولے تک 169کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھاجو درمیانی پہاڑی راستے پر محیط تھا۔34سالہ سپین کے سائیکل سوار آئن ائزیگر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی سائیکلسٹ میتھیو برگاؤڈیو کو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ہسپانوی سائیکلسٹ آئن ائزیگر نے 12ویں مرحلے کا 169 کلومیٹر پر مشتمل مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 51منٹ اور 42 سیکنڈز میں طے کرکے اپنے نام کیا۔
فرانسیسی سائیکلسٹ میتھیو برگاؤڈیو نے دوسری جبکہ 24 سالہ امریکی سائیکلسٹ میٹیو جارجنسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چھٹے مرحلے سے ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔
واضح رہے کہ 24 روزہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی،جس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن1903میں ہوا ،جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7LMPvpn
0 Comments