اے وی سی چیلنج کپ میں شرکت نہ کرنے پرایشین والی بال کنفڈریشن کا پاکستان پر 20 ہزار ڈالرجرمانہ،پاکستان والی بال فیڈریشن نے معاملہ وفاقی حکومت کےساتھ اٹھادیا۔
فیڈریشن نے وزارت خارجہ،بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہےکہ وزارت خارجہ کا این او سی جاری نہ ہونے پرپاکستان کو جرمانہ ہوا۔ قومی والی بال ٹیم کو این او سی جاری ہوتا تو جرمانہ نہ ہوتا۔
وفاقی حکومت جرمانہ کی ادائیگی میں مدد کرے۔ فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں کہ وہ جرمانہ ادا کر سکے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ جرمانہ ادا نہ ہوا توانٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی شرکت معدوم ہوجائے گی۔
فیڈریشن نے وفاقی حکومت سے چائنیزتائی پے میں منعقدہ ایونٹس کی پالیسی پربھی نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیڈریشن کا مؤقف ہےکہ چین اپنی ٹیم چائنیرتائی پے بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں ؟انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی کھیلوں بارے بھی واضح پالیسی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/IuGdaE1
0 Comments