پلاننگ کمیشن نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔
نیا مالی سال24-2023 شروع ہوتے ہی 950 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام میں سے 142 ارب 50 کروڑ جاری کردیے گئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پارلیمنٹیرنز کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 61 ارب 26 کروڑ فراہم کیے گئے جبکہ مقامی ترقیاتی پروگرام میں سے 131 ارب روپے جاری ہوئے۔
حکام کے مطابق بیرونی ترقیاتی معاونت کی مد میں 11 ارب 50 کروڑ روپے کیے گئے۔ پہلی سہ ماہی کیلئے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 15 فیصد جاری کیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ابتدائی 3 ماہ میں مزید 69 ارب 74 کروڑ روپے جاری ہوں گے، موجودہ مالی سال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب اضافی خرچ ہوں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5ocEJWM
0 Comments