واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کی تاریخی عمارت 7.1 ملین میں نیلام ہوگئی۔ حفیظ خان نامی پاکستانی تاجر نے اسے 7.1 ملین ڈالرمیں خریدا۔
یہ پراپرٹی پاکستانی نژاد امریکی کاروباری عبدالحفیظ خان نے خریدی،جس نے 7.1 ملین ڈالر کی بولی لگائی۔ اس فروخت کو پاکستان کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری مل گئی ہے۔
واشنگٹن کے والڈورف آسٹوریہ ہوٹل میں منتقلی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی سفیر مسعود خان، کانگریس ویمن جیسمین کروکٹ، کانگریس مین گریگوری میکس اور سابق کانگریس ویمن ایڈی برنیس جانسن نے شرکت کی۔
حفیظ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی بولی قبول کرنے پر سفیر اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد فرد کی حیثیت سے ان کے لیے ایک ایسی عمارت کا مالک ہونا فخر کی بات ہے جس نے کئی دہائیوں سے ملک کی کمیونٹی کی خدمت کی ہے۔
اس عمارت کو فروخت کرنے کے فیصلے کی منظوری گزشتہ سال نومبر میں کابینہ نے دی تھی،کیونکہ یہ پراپرٹی 20 سال سے زائد عرصے سے غیراستعمال شدہ تھی۔
مزید برآں،اس کی سفارتی حیثیت کے خاتمے کے نتیجے میں ٹیکس جمع ہو گیا تھا۔عمارت کی دیکھ بھال کا خرچ پاکستانی ٹیکس دہندگان پربوجھ بن گیا تھا،اسے کابینہ نے بھی تسلیم کیا۔
سفیرمسعود خان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عمارت کا معاملہ کامیابی سے حل ہو گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس لین دین کے ساتھ کوئی دوسری عمارت فروخت نہیں کی جا رہی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Dm9k2YS
0 Comments