وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ پاکستان میں بھی اس واقعہ سے متعلق انتہائی تشویش اور دردمحسوس کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تسلسل سے نفرت آمیز، گھناؤنے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مختلف حکومتوں اور عقائد کے رہنماؤں سے اس کے خاتمے کیلئے بات کروں گا، بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کےجذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
خیال رہے کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں دو افرد نے عراقی سفارت خانے کے سامنے ناپاک جسارت کی۔اس واقعے کیخلاف گزشتہ روز یمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر دارالحکومت صنعا میں سرکاری سطح پر بڑا احتجاج کیا گیاجس میں شہریوں نے قرآن پراٹھاکر واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ریلی میں بچوں اور بزرگوں کی بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Yrlf0Db
0 Comments