پاکستان کے 17 سالہ اسکواش پلیئر حمزہ خان نے میلبرن میں تاریخ رقم کردی۔
پاکستان نے 37 سال بعد جونیئراسکواش کےعالمی چیمپیئن کااعزاز حاصل کرلیا۔ حمزہ خان نے فائنل میں مصر کے محمد زکریا کو تین ایک سے شکست دی۔
حمزہ خان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد اگلے تینوں گیمز میں چودہ بارہ، گیارہ تین اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے کہ حمزہ خان جان شیرخان کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ جان شیر خان نے 1986 میں جونیئر ورلڈ چیمپیئن شپ جیتی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/AmSZ1Uv
0 Comments