Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی نے مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی نے زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں مختلف دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی۔

شہبازشریف نے ایپکس کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد اور انہیں عملی جامہ پہنانے کیلئے دلچسپی ظاہر کرنے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وصوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔

وزراء کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کیلئے تیارکردہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ دی گئی۔

ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی اور سیمینارز کے انعقاد اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BUdjSyR

Post a Comment

0 Comments