Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیرکو جلسے سے خطاب کرنا مہنگا پڑگیا

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرنا مہنگا پڑگیا۔

الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لےکر نگراں حکومت کو شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانےکی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کو میڈیا کے ذریعے نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کے نوشہرہ میں جلسہ عام میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی تھی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگراں حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ کسی نگراں وزیر کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ogNhczV

Post a Comment

0 Comments