Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

لاہور ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالہی کو آج شام تک پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو آج شام پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے جیل میں سہولیات کی عدم دستیابی پر درخواست دائر رکھی ہے، جسٹس امجدرفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پرسماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے پرویزالہٰی کی درخواست کی مخالفت کی۔

پرویزالہیٰ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ہوں، جیل میں بہتر کلاس قانونی حق ہے، عدالت اے سی ،گھر کے کھانے سمیت دیگرسہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔ پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zfmpi0W

Post a Comment

0 Comments