ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے دفتر پر شرپسندوں نے حملہ کردیا جبکہ باڑہ بازار کے قریب دھماکے کی بھی آواز سنی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے دفتر پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق علاقے میں تھانہ اور سرکاری دفاتر موجود ہیں، پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
سماء ٹی وی کے مطابق خیبر باڑہ بازار کے قریب دھماکا بھی ہوا ہے، جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
پولیس کے ساتھ ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
ایس پی ورسک ارشد خان کا کہنا ہے کہ نفری تبدیل ہوتے وقت پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس اہلکاروں پر 17 گولیاں فائر کی گئیں، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کے تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں8 افراد زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ صوبے بھر میں مختلف دہشت گرد حملوں میں اب تک سال 146 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/BLzPdDf
0 Comments