پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے بار بار خط لکھنے پر بھی پی سی بی نے منیجمنٹ کمیٹی دور کا ریکارڈ فراہم نہ کیا۔
نجم سیٹھی کے دور میں پی سی بی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد حکومت نے ادارے کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا تاہم کرکٹ بورڈ سارا ریکارڈ ہی دبا کر بیٹھ گیا۔ حکومت کی جانب سے 4 بار خط لکھنے کے باوجود بورڈ انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔
وزرات بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو پانچویں بار یادہانی کا خط لکھ دیا۔ نجم سیٹھی دور میں بھرتیوں کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گئے تمام افراد کا ڈیٹا بھی مانگا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی بھی یقینی بناٸی جائے۔
ہدایت کی گئی ہے کہ منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی وزارت کو فراہم کی جائے۔ وزارت بین الصوباٸی رابطہ اس سے قبل سولہ مئی، دو جون، تیرہ جون اور بائیس جون کو بھی خط لکھ چکی ہے۔
خط میں وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام ریکارڈ 4جولاٸی تک فراہم کرنے کی تنبہیہ بھی کی گئی ہے۔ خط کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کی گٸی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/cXlsq8D
0 Comments