Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ملکی سیاسی استحکام کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا بڑا فیصلہ

ملکی سیاسی استحکام کیلئے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کا کہنا ہے عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال حکومت کی مدت مکمل ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیےمتحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں، اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے، ان حالات میں وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرکے منفی تاثر نہیں دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ آٸی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے۔ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

جہانگیرترین نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے، ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ آنے والے انتخابات میں سیاسی فیصلے اس وقت کی صورت حال کے مطابق کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/7BIXnZE

Post a Comment

0 Comments