Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کےلیے عملی اقدامات کریں گے،عبدالعلیم خان

صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کا وقت آگیا۔ خطے کے ترقی کےلیے عملی اقدامات کریں گے۔

لاہور میں صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پارٹی رہنما سعید اکبرنوانی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پارٹی امور، ممکنہ انتخابی صورتحال اور سیاسی ودیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کا45 فیصد رقبہ جنوب میں ہونے کے باعث نظر انداز ہوا، جنوبی پنجاب کی محرومیاں دورکرنے کا وقت آگیا، خطے کی ترقی کےلیے عملی اقدامات کرینگے،11 اضلاع میں صوبے کی 35 فیصد آبادی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن کو صرف وعدوں پر ٹرخایا گیا، جنوبی پنجاب کی31فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبورہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی77فیصددیہی آبادی ریونیو کے باوجود سہولتوں میں پیچھے ہے، ان اضلاع میں تعلیم، پانی، سیوریج، انرجی وصحت جیسی بنیادی سہولتیں نہیں۔ صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ جیسے عہدوں کے باوجود یہ خطہ ترقی نہیں کرسکا۔

اس موقع پر سعیداکبرنوانی نے کہا کہ عام انتخابات میں جنوبی پنجاب کی ہر سیٹ پر اس پارٹی کوسبقت دلائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/d4Lqovb

Post a Comment

0 Comments