Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے صدر مملکت

صدر مملکت نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دردناک واقعے سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ ہر ریاست کو ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد اور اقدار کی جانب رواداری پیدا کرنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انسانیت کو دنیا کو امن کیلئے متحد کرنے اور ایسی بے تکی نفرت انگیز کارروائیوں سے آگے نکلنے کی ضرورت ہے۔

قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمتکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں نفرت کے خلاف متحد ہونے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/y8tcQSa

Post a Comment

0 Comments