Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

نوازشریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ،اہم امور پر مشاورت

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو اہم سیاسی فیصلوں پر اعتماد میں لیکر چلنے کی یقین دہانی جبکہ آصف زرداری سے ملاقات کی بھی وضاحت کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات سے اپنا مؤقف نوازشریف تک پہنچا دیا، دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں اہم فیصلوں سے متعلق مسلسل مشاورت پر بھی اتفاق کیا۔

نوازشریف کی فضل الرحمان سے رابطے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ نوازشریف نے نگران سیٹ اپ سمیت اہم امور پر مشاورت کے لئے اتحادی سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ اتحادی قائدین میں سیاسی صورتحال اورنگران سیٹ اپ پرمشاورتی عمل جاری ہے، سیاسی معاملات میں اتفاق رائے کے لئے اتحادی رہنماؤں کے اجلاس میں حتمی فیصلے ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/gY50EVF

Post a Comment

0 Comments