لاہورہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کو جیل میں بہترسہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے عمرسرفراز کو جیل میں سہولیات نہ دینے کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قراردیدیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے قانون کی غلط تشریح کی ،عمرسرفراز چیمہ کوجیل سہولیات نہ دینا امتیازی سلوک ہے ،اسی نوعیت کےدوسرے ملزمان کو جیل میں سہولیات دی گئیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمرسرفرازچیمہ کو اپنے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ سابق گورنرجیل رولز 1978 کے تحت جیل میں بہتر سہولیات کے مستحق ہیں، انھیں جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/BmSI3nr
0 Comments