کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کار کی مدد سے مبینہ مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے 2 قریبی رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کو دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کی قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس نے کار کی مدد سے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگالیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ مرکزی ملزم بلوچستان فرار ہوگیا، فرار ملزم کا موبائل فون گزشتہ روز بلوچستان میں بند ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ مرکزی ملزم کے 2 قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والی کار کا بھی سراغ لگالیا گیا، کار کو 2008ء میں رجسٹرڈ کروایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہان ہے کہ کار کئی مرتبہ فروخت ہوئی لیکن خریداروں نے نام پر ٹرانسفر نہیں کرائی گئی، حراست میں لئے گئے افراد کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Y9XHmWn
0 Comments