پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ،کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ تاحال فائنل نہ ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کی چھٹیوں کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ پرکام مکمل نہ ہو سکا،کرکٹ کمیٹی کی پی سی بی کے ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ پرمشاورت مکمل ہو چکی ہے۔
آئندہ ہفتے پی سی بی انٹرنیشنل اورفائنانس ڈیپارٹمنٹ نئی بننے والی کرکٹ کمیٹی کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے گی۔
کرکٹ کمیٹی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کوسینٹرل کنٹریکٹ پربریفنگ دےگی،ذکاءاشرف کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کو نئے کنٹریکٹس دیئے جائیں گے۔سینٹرل کنٹریکٹس میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔
کھلاڑیوں کے دوسرے لیگزمیں کھیلنے کے لیےاین اوسی پرابھی فیصلہ نہ ہو سکا، این او سی کے معاملے پرکرکٹ کمیٹی مزید مشاورت کرے گی۔
قومی ٹیم کےکھلاڑیوں نے لیگزمیں کھیلنے کے لیے بروقت این اوسی جاری کرنےکا مطالبہ کررکھا ہے، پی سی بی نے جون میں سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت ختم ہونے پرایک ماہ کی توسیع کی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/bykNnl2
0 Comments