Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

بجلی صارفین پر نیا مہنگائی بم گرادیا گیا

بجلی صارفین پر مہنگائی بم گرادیا گیا، نیپرا نے مئی کے مہینے کیلئے قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیدی، صارفین کو 21 ارب 10 کروڑ روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیدی، مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے 2 روپے 0 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین آئندہ ماہ کے بلوں میں 21 ارب 10 کروڑ اضافی ادا کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mxaSwdC

Post a Comment

0 Comments