بینکنگ جرائم کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔
عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویزالہیٰ کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔
پرویزالہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے پر ڈی آئی جی طلب
یاد رہے کہ 11 جولائی کو بینکنگ کورٹ نے رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔
بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے ایف آئی اے کے تحت دائر مقدمے میں عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ اس وقت رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2zCdGy9
0 Comments