وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی مقررہ مدت سے ایک دو روز پہلے تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے تاہم نگران وزیراعظم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا۔
ایک انٹرویو میں وزیردفاع نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا، کہا نوازشریف کو انتخابات سے پہلے واپس آنا چاہیے۔ لیکن ہمیں گڈٹوسی یو والے رویے سے خطرہ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں موجودہ سیٹ اپ کے ہوتے ہوئے ن لیگی قائد کی واپسی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔ یہ لوگ جاتے جاتے انہیں کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں اہم مشاورت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ عام انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور ایاز صادق بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ بھی کرلیا۔ اتحادی جماعتوں کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔جس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کیلیے تاریخ کا تعین کیے جانے کا امکان ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YI3pOSP
0 Comments