Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

مون سون کے نئے اسپیل کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا

تیرہ جولائی کومون سون کے نئےسسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی کے باعث ممکنہ سیلانی صورتال سے نمٹنے کے لئے محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

مون سون بارشو ں کو نیا سسٹم 13 جولائی کو بلوچستان میں داخل ہو گا۔ اس دوران 17 جولائی تک بلوچستان کے علاقے بارکھان، لورلائی، قلات، ژوب، لسبیلہ، آواران، اور موسیٰ خیل میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ تیزہواوں اورموسلادھار بارش کے باعت ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ ڈہٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جائے ۔

پی ڈی ایم اے نے 13جولائی سے 17جولائی تک سیاحوں کو غیرضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کردی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Mf7Hcjg

Post a Comment

0 Comments