Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد کی روشنی میں تمام مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، جہانگیر ترین

پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں اسلام کی بقاء کے لیے لازوال قربانی دی۔

یوم عاشور پر اپنے پیغام میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے باطل قوتوں کے سامنے حق کا عَلم بلند رکھا۔ انسانی تاریخ میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ آپ کی جدوجہد کو سامنے رکھ کر راستے کا تعین کیا جائے تو معاشرے کے تمام مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت باطل قوتوں کے خلاف مثال رہے گی۔ سانحہ کربلا رہتی دنیا تک مظلوموں اور حق پرستوں کو ہمت عطا کرتا رہے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/d5UCO7R

Post a Comment

0 Comments