Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

چینی نائب وزیراعظم کا دورہ، اسلام آباد میں دو روز کی تعطیل

چینی نائب وزیراعظم کے دورۂ پاکستان پر اسلام آباد میں میٹرو بس کشمیر ہائی وے سے پاک سیکریٹریٹ تک بند رہے گی، پیر کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک میٹرو بس صدر سے فیض احمد فیض اسٹاپ تک چلے گی جبکہ شہر اقتدار میں دو روز کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

چین کے نائب وزیر اعظم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں وہ صدر، وزیراعظم اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مختلف تقاریب میں شرکت بھی کریں گے۔

چینی وزیراعظم کے دورے کے دوران اسلام آباد میں پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ میٹرو بس کی سروس کے اوقات کار اور روٹ بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں یکم اگست کو دوپہر تک میٹرو بس پاک سیکریٹریٹ سے کشمیر ہائی وے اسٹاپ تک چلے گی، دن ایک بجے کے بعد میٹرو بس سسٹم معمول کے مطابق کام کرے گا، 31 جولائی اور یکم اگست کو میٹرو بس کا ایکسپریس ہائی وے روٹ مکمل بند رہے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/sUA1J0a

Post a Comment

0 Comments