Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سرپرست اعلی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین لندن سے پاکستان پہنچ گئے۔

سینئرسیاستدان جہانگیرترین سالانہ طبی معائنے کیلئے عید سے قبل برطانیہ گئے تھے جہاں انہوں مختلف ٹیسٹ کرائے۔

خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا گیا، لاہورکی اہم شاہراہوں پراستحکام پاکستان پارٹی کے پرچم اور بینرزآویزاں کردیئے گئے۔ ملکی مستقبل سنوارنے کا عزم لئےاہم شخصیات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے لگیں۔

لاہور کی اہم شاہراہوں پر استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔لبرٹی، مین بلیووارڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مزنگ، فیروزپور روڈ پر پارٹی پرچموں کی بہار نظر آرہی ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے متعدد سیاسی رہنماؤں کی علیحدگی کے بعد سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت “ استحکام پاکستان پارٹی“ تشکیل دی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RA7iPs9

Post a Comment

0 Comments