وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان نے دیگر اکائیوں کے برابر ترقی نہیں کی جوباعث شرم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز گوادر میں ترقی، انفرااسٹرکچر اور تعلیمی منصوبوں کی سیریز کا افتتاح اور سنگ بنیادرکھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تقاریب میں وزراء، آرمی چیف، نیول چیفس، گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت ودیگر نے شرکت کی، گوادر کی ترقی کے یہ منصوبے خطے کی تقدیربدل دیں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ کوششوں کے باوجود بلوچستان ہماری اجتماعی غفلت کاشکاررہا، ترقی لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے سے جڑی ہے، عوام کو فلاح، سماجی واقتصادی بہبودہی حقیقی ترقی کامرکزبنتی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق وہاں کےعوام کا ہے، بلوچستان کے بچوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی تووہ ترقی کے مالک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور حالات دیکھے، پاکستان کی ترقی بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے، بلوچستان اور پاکستان کامستقبل محفوظ اور ذمہ دار ہاتھوں میں ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JuWSdE8
0 Comments