Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اماراتی قیادت کیساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کے بھائی کے انتقال پر اماراتی قیادت سے اظہار تعزیت کریں گے۔ بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی تقریب میں شرکت بھی وزیر خارجہ کے دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ، پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط رابطوں اور دو طرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو گہرا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/rEwKdmF

Post a Comment

0 Comments