Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

نارووال میں نادرا عملے کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

نارووال میں نادرا عملے نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان شناختی کارڈ بنوانے کے بہانے متاثرہ لڑکی کو اپنے گھر لے کر گئے تھے۔ نادرا عملے پر لڑکی سے زیادتی کی ایف آئی آر کٹ گئی۔

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ نادرا دفتر گئے۔ عملے نے بیٹی کو وہیں روک لیا جبکہ والدہ کو دستاویزات لینے کیلئے واپس بھجوا دیا۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کو دستاویزات تیار کرانے کیلئے اپنے گھر لے گئے جہاں اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سرکل نارووال کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ پولیس نے نادرا کے دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JHKZ4jA

Post a Comment

0 Comments