مارکیٹ میں قلت کے پیش نظرایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برازیل سے امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پہلےایکسپورٹ اوراب امپورٹ،شوگرملزمافیا نےعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا۔ پہلےجون میں چینی ایکسپورٹ کی،اب ستمبر میں امپورٹ کی تیاری کی جارہی ہے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے برازیل سے چینی امپورٹ کرنے کے لیےخط لکھ دیا۔امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آنے سے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔چینی200روپے فی کلوتک پہنچنے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ایکسپورٹ کرنےسےملک میں چینی کی شدید قلت کاسامنا ہے،نومبر 2022 میں چینی91 روپے کلوتھی اورایکسپورٹ کے بعد چینی180روپے کلو تک جا پہنچی، اب1 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے سے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
سیکرٹری خوراک زمان وٹو کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافےسے47ارب روپے کا بوجھ عوام پرپڑا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SX2Om1P
0 Comments