ٹی 10 لیگ میں نیو یارک وارئیرز کے اونرز محمد کامران اعوان اور دیگر کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
امریکا میں جاری پہلے T10 ماسٹرز لیگ میں سما کی ٹیم نیویارک وارئیرز کے اونرز کی جانب سے کھلاڑیوں اور شوبز ستاروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
تقریب میں پاکستانی گلوکار علی حیدر نے پرفارم بھی کیا۔ کپتان مصباح الحق ،شاہد آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں نے علی حیدر کے گانوں کو خوب انجوائے کیا۔
اس موقع پر نیویارک وارئیرز کو سپورٹ کرنے والے شوبز ستاروں نے بھی اس شام کو خوب انجوائے کیا۔ شائستہ لودھی،صنم جنگ،اشنا شاہ،نعمان اعجاز،اعجاز اسلم،فخر عالم سمیت دیگر فنکاروں نے عشائیہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر ٹیم کے اونر کامران اعوان کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب کا مقصد مل کر بیٹھنا ہے۔ امید ہے ہر سال امریکا میں ایسی رونقیں لگتی رہیں گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/TrH96Ba
0 Comments