Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 17 سے بڑھاکر 35 ہزار روپے کردیا گیا

نجی ایئرلائنوں نے من مانی کرتے ہوئے کرایوں میں اچانک بے پناہ اضافہ کردیا۔

کراچی سے اسلام آباد اورلاہور کا یک طرفہ کرایہ دگنا کردیا گیا ہے۔کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 17 سے بڑھاکر 35 ہزار روپے کردیا گیا۔

35 ہزار والا ٹکٹ 70 ہزار روپے کا کردیا گیا،کرایوں دگنے اضافے پرمسافرشدید پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا تھا۔پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔

پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو مزید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کر رکھا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/IDj5H98

Post a Comment

0 Comments